• news

نئی حکومت آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کراچی (رپورٹ: شہزاد چغتائی) پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں پیدا ہونے والی تیزی نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور نفسیاتی حدوں کو عبور کرلیا ہے۔ ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ نئی حکومت قائم ہونے کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور نواز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد انہوں نے کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آئندہ دنوں میں برقرار رہے گا۔ اسٹاک مارکیٹ چلانے والے ایک بڑے بروکر نے نوائے وقت کو بتایا ہے مارکیٹ میں1200 سو پوائنٹ کی گنجائش ہے اس وقت انڈیکس تمام نفسیاتی حدیں عبور کرکے23 ہزار 370 تک پہنچ گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن