• news

ریلوے نے ریونیو بڑھانے کیلئے ایک مال بردار ٹرین کا اضافہ کردیا

اسلام آباد(آن لائن) بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے اور ریلوے کو مالی بدحالی سے نکالنے کیلئے وزارت ریلوے نے وزارت پانی و بجلی کیساتھ ڈیل کرکے آئی پی پیز کو تیل کی سپلائی کرنے کیلئے تین فریٹ ٹرینیں لگادی ہیں جن سے وزارت ریلوے کو یومیہ چار کروڑ بیس لاکھ روپے کی آمدنی ہوگی۔ وزارت ریلوے کے ذرائع نے کو بتایا کہ پاکستان ریلوے نے ریونیو بڑھانے کیلئے مال بردار ٹرینوں کی تعداد دو سے بڑھا کر تین کردی ہے۔ مال بردار گاڑیاں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) سے تیل لے کر کراچی سے مظفرگڑھ لال پیر آئیں گی۔ تیل کی سپلائی بڑھانے کیلئے مال گاڑیوں کی بوگیاں 9 سے بڑھا کر 24 کردی گئیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس طرح ایک مال گاڑی یومیہ 14 ملین روپے ریونیو کمائے گی اور تین مال گاڑیوں کا ریونیو چار کروڑ بیس لاکھ روپے اکٹھا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن