سینئر پنشنرز کا پنشن میں 25 فیصد اضافہ کا مطالبہ
لاہور (پ ر) گورنمنٹ پنشنرز ایسوسی ایشن کا اجلاس 30 جون 2013ءکو رضا بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن میں منعقد ہوا جس میں ممبران نے 10 فیصد اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے پنشن 25 فیصد تک بڑھانے کی قرار داد منظور کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ گزشتہ چھ سالوں میں پنشن 20 فیصد کی بجائے کم از کم 25 فیصد اضافہ کے ساتھ 25 فیصد میڈیکل الاﺅنس بھی منظوری کا اعلان کریں تاکہ اس کمر توڑ مہنگائی میں سینئر پنشنرز اپنی زندگی کے آئندہ سال پرسکون گزار سکیں۔