شام میں مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملوں میں امریکی ایجنٹ ملوث ہیں: جاوید اعوان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر پروفیسر جاوید اعوان، علامہ نوراحمد سعیدیاور ڈاکٹر جاوید اختر نے شام میں حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہ کے مزار مقدس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی مسلمان ان پاک ہستیوں کے مزارات کی بے حرمتی کا تصور بھی نہیں کر سکتاایسا صرف امریکی ایجنٹ ہی کر سکتے ہیں امریکہ اسلامی ممالک کو تباہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔افغانستان، عراق، لیبیائ، ترکی، مصرمیں اپنی سازشوں کے بعداب شام کو تباہ کرنا چاہتاہے۔