• news

غیر ملکی این جی اوز کی جانب سے سزائے موت ختم کرانے کی کوشش قابل مذمت ہے:علامہ ممتاز اعوان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلی علامہ ممتاز اعوان نے لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں علما اور دینی ومذہبی رہنماﺅں کے منعقدہ ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرونی اداروں اور بعض این جی اوز کی طرف سے قانون سزائے موت کو ختم کرنے کی مہم کی شدید مذمت کی اور اسے قانون تحفظ ناموس رسالت کے خلاف ایک گھناﺅنی ناپاک سازش قرار دیا اور کہا کہ غیور مسلمان قانون سزائے موت کو ختم کرنے کے ضمن میں کسی بھی اسلام کے منافی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا سزائے موت کے قانون کے خاتمے کی مہم یہودی وقادیانی لابی کی ہی کارستانی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن