• news

نوازشریف بھارت سے مذاکرات پر کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیں:زبیر احمد ظہیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن و مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو اعتماد میں لئے بغیر حکومت کا بھارت سے بیک ڈپلومیسی شروع کرنا کشمیریوں کی قربانیوں کی نفی ہے‘ وزیراعظم نواز شریف فوری طور پر کشمیر کی دونوں اطراف کی قیادت کو اعتماد میں لیں‘ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر ڈرامہ رچایا ہے اس لئے اب بھی اس سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی‘ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات نہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ضروری ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا خطے میں قیام امن ممکن نہیں لیکن اگر حکومت پاکستان کشمیری قیادت کو اعتماد میں لئے بغیر بھارت سے مذاکرات کرے گی تو اس سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا بلکہ کشمیری عوام کو مایوسی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن