خیبر پی کے حکومت بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں کرانے پر رضامند
پشاور (نوائے وقت نیوز) خیبر پی کے کے وزیر بلدیات عنایت اللہ نے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں کروانے کے لئے تیارہیں۔ ولیج کونسل کے قیام پر حکمران سیاسی جماعتوں میں اتفاق ہوگیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ولیج کونسل کا سربراہ چیئرمین ہو گا۔ ولیج کونسل میں آبادی 4 ہزار سے 8 ہزار افراد پر مشتمل ہو گی۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012ء میں ترامیم کے لئے مشاورت جاری ہے۔