• news

ضمنی انتخابات: خیبر پی کے میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی

پشاور (نوائے وقت نیوز) خیبرپی کے میں ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے۔ خیبرپی کے میں ضمنی انتخابات کے لئے حکومتی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ طے پاگیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں این اے ون پشاور، این اے پانچ نوشہرہ، این اے تیرہ صوابی،این اے پچیس ٹانک اوراین اے ستائیس لکی مروت اورصوبائی اسمبلی کی چارنشستوں پی کے 23مردان ،پی کے27مردان،پی کے 42 ہنگو اورپی کے70 بنوں پرالیکشن ہوگا۔ خیبرپی کے، کے سیکرٹری اطلاعات اسرار اللہ ایڈووکیٹ نے بتایاکہ فارمولے کے مطابق پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 27مردان پرجماعت اسلامی کی حمایت کرے گی جبکہ دوسری تمام نشستوں پرجماعت اسلامی تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ان کا کہناتھا کہ ان نشستوں پرجماعت اسلامی کے امیدوارکاغذات نامزدگی واپس لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن