7 وفاقی افسروں کے تبادلے، تیمور عظمت عثمان سینئر ممبر فیڈرل لینڈ کمشن تعینات
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے پیر کو گریڈ 21 اور 22 کے 7 اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ تیمور عظمت عثمان کو سینئر ممبر فیڈرل لینڈ کمشن مقرر کر دیا گیا ۔ وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری ظاہر شاہ کی خدمات خیبر پی کے کے حوالے کر دی گئیں۔ محمد خان ہوتی کو انچارج سیکرٹری وزارت انسداد منشیات، سابق سیکرٹری داخلہ راجہ محمد عباس کو چیئرمین سٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن جبکہ محمد مصباح کو ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مقرر کر کے جاوید اختر کا تبادلہ کر دیا گیا۔ ڈاکٹر راشد منظور وزارت ٹیکسٹائل میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کئے گئے جبکہ وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری ظاہر شاہ کی خدمات خیبر پی کے کے حوالے کردی گئیں۔