• news

ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ یکم اگست سے مانچیسٹر میں شروع ہوگا

مانچیسٹر (اے پی پی) ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ یکم سے 5 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ ، مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔ میزبان انگلینڈ کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ نوٹنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 14 رنز جبکہ لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 347 رنز کے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلوی ٹیم تیسرے ٹیسٹ سے قبل سسیکس کے خلاف 26 سے 28 اگست تک تین روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 9 سے 13 اگست تک چیسٹرلی سٹریٹ جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک لندن میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن