• news

یونی میوس برگر نے اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا

 ویانا (اے پی پی) آسٹریا کی یونی میوس برگر نے گیسٹن لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ آسٹریا میں جاری ویمنز سنگلز کے فائنل میں آسٹریا کی یونی میوس برگر نو انتہائی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی اینڈریا ہلاوا کووا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ آسٹریا کی یونی میوس برگر کے کیرئیر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے جو انہوں نے حاصل کیا۔ جمہوریہ چیک کی اینڈریا ہلاوا کووا نے یوکرین کی ایلینا سوٹیلینا کو ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن