• news

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ میچ کل شروع ہوگا

پریٹوریا (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ کرکٹ میچ (کل) بدھ سے ایل سی ڈی ولیئرز اوول گراﺅنڈ، پریٹوریا میں شروع ہوگا۔ جنوبی افریقی اے ٹیم جسٹن اونٹونگ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی اے ٹیم کی کپتانی کے فرائض ایرن فنچ انجام دیں گے۔ اس سے قبل آسٹریلیا اے نے واحد چار روزہ میچ میں زمبابوے کی اے ٹیم کو 80 رنز سے شکست دی۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا اے کے درمیان دوسرا اور آخری چار روزہ میچ 31 جولائی سے 3 اگست تک اولمپیا پارک، رسٹنبرگ میں کھیلا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن