زمبابوے اور بھارت کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ہو گا
ہرارے (اے پی پی) زمبابوے اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) بدھ کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے تین میچ ہرارے سپورٹس کلب جبکہ آخری دو میچ کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلے جائینگے۔ پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 26 جولائی کو، تیسرا میچ 28 جولائی کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا۔ چوتھا میچ 31 جولائی کو جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 3 اگست کو کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 2 اگست، دوسرا 4 اگست اور تیسرا 6 اگست کو کھیلا جائے گا۔