• news

میچ فکسنگ سکینڈل: دہلی پولیس کی 13 سال بعد ہنسی کرونئے کیخلاف چارج شیٹ جاری

 نئی دہلی (آن لائن) دہلی پولیس نے تیرہ سال پرانے کرکٹ کے میچ فکسنگ سکینڈل کی چارج شیٹ پیش کردی جو کہ جنوبی افریقہ کے سابق آنجہانی کپتان ہنسی کرونئے کے نام سے جانا جاتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو ہزار میں ہونیوالا جنوبی افریقہ اور بھارت کا میچ فکس تھا اورجنوبی افریقہ کے سابق کپتان ہنسی کرونئے چودہ مارچ دو ہزار کو بکی سے ملے تھے۔ آنجہانی ہنسی کرونئے نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی لگا دی گئی تھی۔ دہلی پولیس نے تیرہ سال بعد میچ فکسنگ سکینڈل کی چارج شیٹ پیش کی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن