ورلڈ ہاکی لیگ میں شکست کے بارے میں کھلاڑیوں سے استفسار
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے ہاکی ورلڈ لیگ میں قومی ٹیم کو ہونے والی شکست پر گذشتہ روز فرداً فرداً کھلاڑیوں کو بلا کر ٹیم مینجمنٹ کے سامنے شکست کے بارے میں وجوہات طلب کی اور کھلاڑیوں سے یقین دہانی لی گئی کہ وہ ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان ٹیم کو کامیابی دلائیں گئے۔ اس موقع پر ٹیم مینجمنٹ کی روشنی میں کھلاڑیوں کے ورلڈ ہاکی لیگ میں رویئے پر بعض کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کی گئی کہ مستقبل مبں ان کے کسی منفی رویئے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول کے علاوہ معاون کوچ طاہر زمان اور اجمل خان لودھی بھی موجود تھے۔