پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ون ڈے میچ کل ہو گا
سینٹ لوشیا (اے پی پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ کل بدھ کو سینٹ لوشیا میں کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے 126 رنز کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے عمدہ کم بیک کیا اور 37 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کی دی۔ سینٹ لوشیا میں کھیلا گیا سیریز کا تیسرا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا جبکہ چوتھے میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر برتری حاصل کر لی۔ آخری ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 27 جولائی جبکہ دوسرا 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔