عراق : 2 جیلوں پر حملے‘ طویل جھڑپ‘20 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 41 ہلاک‘ 500 قیدی گرفتار
عراق : 2 جیلوں پر حملے‘ طویل جھڑپ‘20 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 41 ہلاک‘ 500 قیدی گرفتار
بغداد (اے پی اے+ اے ایف پی) عراقی جنگجوو¿ں نے بغداد میں ابوغریب سمیت دو جیلوں پر مربوط حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں القاعدہ کے اہم رہنماو¿ں سمیت 500 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ان حملوں میں کم ازکم 41 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ جنگجوو¿ں نے ایک مربوط حملے میں بغداد میں تاجی جیل اور ابوغریب جیلوں کو نشانہ بنایا۔ ابوغریب جیل عراق پر امریکی یلغار کے بعد امریکی فوجیوں کی طرف سے عراقیوں پر تشدد کیلئے مشہور ہے۔ جنگجوو¿ں نے دو جیلوں پر حملہ کرکے 20 سے زیادہ سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ ہزاروں قیدیوں کو رہا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کی شب تقریباً 10 بجے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع تاجی جیل اور مغرب میں واقع بدنام زمانہ ابو غریب جیل کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کرنل کا کہنا تھا کہ ابو غریب جیل سے 7 قیدی فرار ہوئے جبکہ انہیں بعد میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ جنگجوو¿ں نے انٹرنیٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کے بعد ہزاروں قیدیوں کو رہا کرالیاگیا ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ تاجی جیل اور ابو غریب جیل پر حملے میں 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کرنل کا کہنا تھا کہ تاجی جیل کے گیٹ پر 4 خود کش کاردھماکے ہوئے جبکہ اس کے بعد مارٹر گولے بھی داغے گئے۔ اس کے علاوہ جیل کے قریب مزید 5 دھماکے ہوئے۔ان کا کہنا تھا جنگجوو¿ں کی کارروائی تقریباً 10 گھنٹے تک جاری رہی اس کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے میں پہنچے اور جنگجو فرار ہوگئے۔
عراق