الیکشن کمشن کی نادرا کو انتخابی فہرستوں کی تیاری کیلئے 597ملین روپے کی مشروط ادائیگی کی پیشکش
الیکشن کمشن کی نادرا کو انتخابی فہرستوں کی تیاری کیلئے 597ملین روپے کی مشروط ادائیگی کی پیشکش
اسلام آباد (آئی اےن پی) الیکشن کمیشن نے نادرا کو انتخابی فہرستوں کی تیاری کے 597 ملین روپے کی مشروط ادائیگی کی پیشکش کر دی، تنازعہ حل نہ ہو نے پر چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت کمیشن کے فل کورٹ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے عام انتخابات 2013 کے انعقاد کے بعد سے الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان 597 ملین روپے کی ادائیگی کا تنازعہ زیر التواءچلا آرہا ہے نادرا یہ رقم انتخابی فہرستوں کی تیاری کے عوض بقایا جات کی مد میں طلب کر رہا ہے۔ تاہم الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری کے حوالے سے کمیشن اور نادرا کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا۔
پیشکش