بہار میں بی جے پی میں پھوٹ‘ سشیل مودی کیخلاف بغاوت کرنیوالوں میں اضافہ
نئی دہلی(اے پی پی) بھارتی ریاست بہار میں بی جے پی میں پھوٹ پڑ گئی۔ بہار میں بی جے پی کے رہنما سشیل مودی کے خلاف بغاوت کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی امرناتھ گامی کے بعد وجے مشرا اور اونیش کمار نے بھی محاذ کھول دیا ہے۔ ریاست میں نتیش حکومت میں وزیر زراعت نریندر سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ بہار بی جے پی کے 42 اراکین اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں، جنہیں وہ کبھی بھی توڑ سکتے ہیں۔یہ صورتحال بہار این ڈی اے میں پھوٹ کے ضمنی اثرات کی غمازی کر رہی ہے۔