• news

حکومت نے کچھ کیا ہوتا تو وزیراعظم کو قوم سے خطاب کی نئی تاریخ نہ دینا پڑتی: کائرہ

لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کچھ کیا ہوتا تو وزیراعظم کو قوم سے خطاب کے لئے نئی تاریخ نہ دینا پڑتی، ہمیں ہر دور میں احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا لیکن ہم تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ حکومت اصل میں ہر شعبے میں ناکام ہو رہی ہے اور خود مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی بھی حکومتی کارکردگی پر پریشان ہیں۔ سوموار کے روز گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہمسلم لیگ (ن)کو چاہئے کہ وہ رضا ربانی کی جمہوریت کیلئے خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں صدر کے لئے منتخب کروائے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن