• news

فوج نے مرسی کو اغوا کیا‘ آرمی چیف السیسی اور ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کررہے ہیں

 قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ+ بی بی سی+اے ایف پی) مصر کے معزول کیے جانے والے صدر محمد مرسی کے اہلخانہ نے ملک کی فوج پر انہیں اغواء کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔محمد مرسی کی بیٹی شائمہ نے پیر کو قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کا خاندان فوج کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہا ہے۔شائمہ مرسی نے کہا کہ ’ہم خونیںفوجی بغاوت کے قائد عبدالفتح السیسی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقامی اور عالمی سطح پر قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔‘قاہرہ کے تحریر سکوائر پر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہو گئیں۔ محمد مرسی کے حامیوں نے امریکی سفارت خانہ کی جانب پیش قدمی کی تو سیکورٹی ؒفورسز نے مظاہرین کو روکنے کے لئے شیلنگ کی محمد مرسی کے حامیوں اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپیں ہوئیں جس میں 4 افرادہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے مصر کے قومی دن پر عبوری صدر اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن