انتخابات میں کامیابی سے استحکام آئے گا :جاپانی وزیراعظم
ٹوکیو (این این آئی)جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ ایوان بالا کے انتخابات میں متوقع کامیابی سے پائیدار کابینہ بنانے میں مدد ملے گی جس سے سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ ہو گا۔جاپانی ریڈیو کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کا نتیجہ ان کی قدامت پرستانہ سیاسی اور معاشی اصلاحات کی توثیق کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں لوگوں سے معاشیات کو بہتر بنانے اور ٹھوس اور مستحکم سیاسی پالیسیوں کے لیے بے پناہ حمایت وصول ہوئی ہے۔