• news

قومی ادارہ صحت نے حجاج کے لئے وائرس سے بچا ﺅ کی تربیت لازم کر دی

اسلام آباد (ثناءنیوز) قومی ادارہ صحت نے حجاج کے لئے جان لیوا وائرس ”کروانا“ سے بچا ﺅ کی تربیت لازمی قرار دے دی، پاکستان کے حج میڈیکل مشن کو بھی بیماری سے متعلق تربیت لینا ہو گی۔ اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے حکام کے لئے بھی کروانا وائرس سے بچا¶ کی تربیت لازمی قرار دی گئی۔ اس سال حج میڈیکل ادویات کے ساتھ صابن، ماسک اور جراثیم کش محلول بھی سعودی عرب لے کر جائے جبکہ کروانا وائرس سے متعلق معلوماتی کتابچے، حاجی کٹ کا لازمی حصہ ہوں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن