پاک ایران گیس منصوبے میں جتنی تاخیر ہوگی، جرمانہ بڑھتا جائیگا: وزیر پٹرولیم
اسلام آباد( اے این این )وفاقی وزیر پیڑولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد لازم ہے اور پاکستان جتنی تاخیر کرے گا جرمانہ بڑھتا چلا جائے گا۔ منصوبے پر بین الوزارتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کو وزارت پیڑولیم نے بریفنگ دی ۔