• news

لاپتہ افراد کیس : پولیس نے آئی ایس آئی کے ریٹائر بریگیڈئر کو شامل تفتیش کرلیا

راولپنڈی (اے پی اے) راولپنڈی پولیس نے لاپتہ افراد سے متعلق معاملے میں آئی ایس آئی کے ایک سابق بریگیڈئر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ا±نہیں سمن بھی جاری کئے گئے ہیں۔ بریگیڈئر منصور سعید شیخ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے اور کچھ عرصہ پہلے ہی وہ اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ پوٹھوہار ٹاو¿ن پولیس کے سربراہ ایس پی ہارون جوئیہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ سابق فوجی افسر کو سپریم کورٹ میں لاپتہ ہونےوالے شخص مسعود جنجوعہ سے متعلق دائر درخواست اور ایک بازیاب ہونےوالے شخص عمران منیر کے بیان کی روشنی میں شامل تفتیش کیاگیا ہے۔پولیس افسر کےمطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ منصور سے تفتیش کرنےوالوں میں پولیس کے علاوہ سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن