• news

ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائرز: پاکستان نے تھائی لینڈ کو 69 رنز سے ہرا دیا‘ آئرلینڈ‘ ہالینڈ‘ سری لنکا بھی کامیاب

ڈبلن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر گروپ اے میں تھائی لینڈ کی ویمن ٹیم کو 69 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ جویریہ ر¶ف 13، نین عابدی 47، بسمہ معروف 25، کپتان ثناءمیر 12، ندا ڈار 26 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئیں۔ اسماویہ اقبال 9 اور قنیطہ جلیل 3 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہیں۔ تھائی لینڈ ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنا سکی۔ پرتھا نیمٹر 10، شیوائی 4، کپتان ٹپوچ 11، بوچتھم 7، چنٹم ایک، سائنسا کا¶رت 2، ستھیوروانگ 19، پنڈنگلرڈ 3 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئیں۔ کونچان صفر اور لنگیرا سرت 4 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہیں۔ سماویہ صدیق اور اسماویہ اقبال نے دو دو، سعدیہ یوسف، قنیطہ جلیل اور بسمہ معروف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نین عابدی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم دوسرا میچ کل زمبابوے کیخلاف کھیلے گی۔ آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے جاپان ویمن ٹیم کو 117 رنز سے شکست دیدی۔ آئرش ویمن ٹیم نے ایک وکٹ پر 170 رنز بنائے۔ شلنگٹن 114 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئیں۔ جوائس نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ واحد وکٹ کے اوٹا نے حاصل کی۔ جاپانی ویمن ٹیم 53 رنز پر آ¶ٹ ہو گئی، صرف 2 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکیں۔ یاما موٹو 10 اور کبوٹا 11 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ٹائس نے 3، سکاٹ ہیوارڈ، گیراتھ اور اوریلی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ شلنگٹن کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ہالینڈ ویمن ٹیم نے زمبابوے کو 3 رنز سے ہرا دیا۔ ہالینڈ ویمن ٹیم نے 7 وکٹوں پر 95 رنز بنائے، 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوئیں۔ وانڈرگن 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ میئرز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوین ویمن ٹیم 9 وکٹوں پر 92 رنز بنا سکی۔ نیاتھی 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بینٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نیاتھی کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سری لنکن ویمن ٹیم نے کینیڈا ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کینیڈین ویمن ٹیم 17.5 اوورز میں 44 رنز پر ڈھیر ہو گئی، صرف ایک کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکی۔ سیواننتھم 13 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ 4 کھلاڑی صفر پر آ¶ٹ ہوئیں۔ گونارتنے نے 3، ویرک کوڈی اور ڈولا واٹی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکن ویمن ٹیم نے ہدف 6.1 اوورز میں ایک وکٹ پر 47 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ واحد وکٹ ٹیورک نے حاصل کی۔ گونارتنے کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن