آسٹریلوی فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن انجرڈ ایشیز سیریز سے باہر
لندن (آئی اےن پی) آسٹریلوی فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن انجری کے باعث ایشیز سیریز سے باہر ہوگئے۔ جیمز پیٹنسن کو انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں کمر میں تکلیف محسوس ہوئی تھی۔ ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ تین ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔پیٹسن نے دو ٹیسٹ میچز میں سات وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ تیسرے ٹیسٹ کے لئے سلیکشن کمیٹی کے پاس جیمز فولنکر، مچل اسٹارچ اور جیکسن برڈ کا آپشن موجود ہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔