سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 17 رنز سے پچھاڑ دیا
کولمبو (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو بارش سے متاثرہ دوسرے میچ میں 17 رنز سے ہرا کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.2 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے۔ دلشان 43، سنگاکارا 37، کپتان چندی مل 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مورنی مورکل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کو بارش سے متاثرہ میچ میں 21 اوورز میں 122 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 104 رنز بنا سکی۔ پیٹرسن 24، ملر 22 اور ڈومینی 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہیراتھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ چندی مل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔