• news

شاہدہ منی عید پروگراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف

لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ شاہدہ منی آج کل مختلف ٹی وی چینلز کے عید پروگراموں کی ریکارڈنگز میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سے ٹی وی چینلز کی طرف سے عید کے پروگراموں کی ریکارڈنگز کیلئے مدعو کیا جا رہا ہے لیکن مصروفیات اس قدر زیادہ ہیں کہ تمام ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں شرکت نہیں کر سکتی۔ اس لئے کچھ ٹی وی چینلز کی انتظامیہ سے معذرت کر لی ہے۔ آج کل نئے البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں۔ اس البم میں 16 گانے ہوں گے۔  

ای پیپر-دی نیشن