کھیلوں کی تباہی کا ذمہ دار پاکستان سپورٹس بورڈ ہے: عارف حسن
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کا کہنا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی تباہی کا ذمہ دار پاکستان سپورٹس بورڈ ہے اسے ختم کر کے حکومت سپورٹس ڈویلپمنٹ سسٹم بنائے۔ پاکستان میں کھیلوں کا کوئی سسٹم ہی نہیں کوئی عام آدمی بھی کھڑا ہو کر صدر اولمپک ایسوسی ایشن ہونے کا دعوی کر سکتا ہے۔ سپورٹس بورڈ کے پلیٹ فارم پر اکرم ساہی نے متوازی اولمپک ایسوسی ایشن بنا رکھی ہے جس کی انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن کے ہاں کوئی اہمیت نہیں۔ ملک میں وہی فیڈریشن اصلی ہے جسے پی او اے منظور کرے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری بار صدر پی او اے بن کر اگر انھوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی ہے تو کوئی انکے خلاف عدالت کیوں نہیں جاتا۔