• news

صدارتی امیدوار کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حمایت چوہدری نثار آج منور حسن سے ملاقات کرینگے

لاہور(اے پی اے )صدارتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کےلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار آج ( بدھ )امیر جماعت اسلامی سید منور حسن سے ملاقات کرینگے ۔ذرائع کے مطابق سید منور حسن آج جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ آئیں گے اور صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کی درخواست کریں گے ۔جماعت اسلامی کی قیادت مصرمیں فوجی بغاوت اور بنگلہ دیش میںجماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو سزاﺅں کیخلاف آواز بلند نہ کرنے پر حکومتی عہدیدار کو اپنے شدید تحفظات سے بھی آگاہ کرے گی ۔یاد رہے کہ حکمران جماعت کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات کرکے حمایت کی درخواست کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن