• news

اوگرا کرپشن کیس، نیب نے گیلانی کو گرفتار کرنےکی درخواست عدالت میں جمع کرا دی

اسلام آّباد (ثناءنیوز) نیب نے اوگرا کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو گرفتار کرنے کیلئے درخواست عدالت میں جمع کرا دی نیب کے اوگرا کیس میں تحقیقاتی افسر وقاص کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوگرا کیس میں یوسف رضاگیلانی کو متعدد نوٹس جاری کرنے کے باوجود وہ نیب کے پاس اپنا بیان ریکارڈ کروانے نہیں آئے نیب نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب آرڈیننس کی شق 18-B کے تحت گرفتاری کے احکامات جاری کئے جائیں نیب حکام کے مطابق عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے اور عدالت اس پہ چند روز میں فیصلہ کر ے گی۔

ای پیپر-دی نیشن