ضمنی انتخابات: پی پی 142 سے مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ضمنی انتخابات کے سلسلے میں صوبائی دارلحکومت کے حلقہ پی پی 142سے مسلم لیگ ( ن ) نے خواجہ سلمان رفیق، پاکستان پیپلز پارٹی نے عارف نسیم قریشی اور پاکستان تحریک انصاف نے ملک وقار احمد کو بطور امیدوار ٹکٹ جاری کردیئے۔ گزشتہ روز تینوں امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو اپنے اپنے پارٹی ٹکٹ جمع کرا دیئے۔