• news

خیبر پی کے کو امن کا گہوارا بنائیں گے: پرویز خٹک

اسلام آباد (ثناءنیوز) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم صوبے کو امن کا گہوارا بنائیں گے اور عوام سے کئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لیے خصوصی کمیشن تشکیل دیا جائے گا فوری انصاف کے لئے عدالتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعلیٰ کے پی کے نے مزید کہا کہ صوبے میں تمام اداروں کی حالت بد تر ہے ہر طرف کرپشن کا دور دورہ ہے کرپشن کے خاتمے لئے کام شروع کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں لوگوں کو انصاف دلوائیں گے میری چیف جسٹس سے بات ہو چکی ہے۔ ان کو میں نے فون پر کہہ دیا ہے آپ کی جو ضروریات ہیں ہم انشاءاللہ پوری کریں گے مقدمات کی سماعت جلدی ہونی چاہیے اور تاکہ لوگوں کو وقت پر انصاف ملے انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتوں میں ٹرائل کی رفتار بڑی سست ہے میری کوشش ہے کہ چیف جسٹس سے جلد از جلد ملوں ہم ایک ایسا نظام لا رہے ہیں کہ پولیس جرگے کے عمائدین کے ساتھ مل کر انصاف پر مبنی چھوٹے چھوٹے معاملات نبھائے جو لوگ جرگے کو نہیں مانتے وہ عدالتوں کا رخ کریں میری کوشش ہے کہ خواتین کی سطح پر بھی جرگہ ہوتاکہ خواتین کے چھوٹے چھوٹے معاملات خواتین طے کر سکیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ ہم چاہ رہے ہیں وزیراعلیٰ ہاﺅس کو لائبریری کی جگہ کوئی ایسی جگہ بنایا جائے جو کام آسکے لائبریری بنانا وہاں موزوں نہیں۔صوبے کو بہتر بنانے کا ہمیں ٹاسک ملا ہے ہم اس ٹاسک کو پورا کریں گے جو وعدے عوام سے کئے پورے کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن