• news

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی کم سے کم پنشن کی حد 5 ہزار روپے مقرر کر دی

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی کم سے کم پنشن میں اضافہ کے احکامات جاری کرتے ہوئے کم سے کم پنشن کی حد 5000 روپے مقرر کر دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس (ریگولیشن) خالد محمود کی جانب سے صوبائی انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹن آفیسرز، خودمختار اداروں کے سربراہان، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، صوبہ بھر میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن، سیکرٹری پنجاب اسمبلی، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس، صوبائی ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ و دیگر کے نام مراسلہ نمبری FD.SR-III/4-319/2013 جاری کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کی پیشگی منظوری کے بعد پنجاب بھر کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2013ءسے ہو گا۔ نئے احکامات کے مطابق پنجاب کے کسی بھی ریٹائرڈ سرکاری ملازم کی کم سے کم پنشن 3000/- روپے سے بڑھا کر 5000/- روپے کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن