• news

”2لاکھ روپے نہ دئیے تو بیٹا قتل کر دینگے لاہور میں بھتہ مانگنے کا ایک اور واقعہ“

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں بھتہ مانگنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ بھتہ خوروں نے محمد اشرف سے 2لاکھ روپے کا مطالبہ کر ڈالا۔ اشرف نے تھانہ شادباغ میں ندیم نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ ایف آئی ار کے متن میں درج ہے کہ بھتہ خوروں نے کہا ہے کہ اگر 2لاکھ روپے نہ دئیے گئے تو بیٹے کو قتل کر دیں گے۔ شالیمار اور تھانہ مغلپورہ میں 2ایف آئی آر پہلے ہی درج ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن