صدر زرداری 30جولائی سے پہلے وطن واپس آ جائیں گے: فرحت اللہ بابر
اسلام آباد (ثناءنیوز)صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری رواں مہینے کی تیس تاریخ سے پہلے وطن واپس آئیں گے۔ اپنی آئینی مدت پوری کریں گے وطن واپس نہ آنے کی اطلاعات قیاس آرائی پر مبنی ہیں منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں صدارتی ترجمان نے کہا کہ صدر ان دنوں دبئی اور برطانیہ کے نجی دورے پر ہیں۔آٹھ ستمبر2013 کی رات بارہ بجے تک وہ ملک آئینی صدر ہیں اور رہیں گے۔