• news

مصر : صدر محمد مرسی کی معزولی کے خلاف احتجاج جاری،10 مظاہرین ہلاک

قاہرہ (ثناءنیوز+اے پی اے) معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے مابین ہونیوالی جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرسی کی معزولی کے بعد ہونیوالے احتجاج میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کو ہونیوالی ہلاکتیں قاہرہ یونیورسٹی کے قریب محمد مرسی کے حامیوں کے دھرنے میں ہوئی ہیں۔ اخوان المسلمون محمد مرسی کی معزولی اور مصر کی عبوری انتظامیہ کو قبول سے مسلسل انکار کر رہی ہے اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن