سوات اور شانگلہ میں 2.3کی شدت کا زلزلہ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
سوات (آئی این پی) سوات اور شانگلہ میں 2.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 10کلو میٹر کی گہرائی میں تھا اور اس کا مرکز سیدو شریف کے قریب تھا۔