لوڈ شیڈنگ سے متعلق خود ساختہ سروے کو عوامی رائے سے منسلک کرنا بدنیتی ہے: ترجمان بلاول ہاﺅس
کراچی (این این آئی) بلاول ہاو¿س کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کےلئے وفاقی حکومت نے عوام کو پہلے "لولی پاپ" دی اور اب انہیں "چیونگم" چبوا کر بے وقوف بنایا جارہا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بعض نشریاتی اداروں کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر جاری کی جانے والی خودساختہ سروے رپورٹوں کو عوام کی رائے سے منسلک کرنا سراسر ناانصافی اور بددیانتی ہے۔