لاہور ہائیکورٹ سے اغوا کے دو ملزم ضمانت مسترد ہونے پر فرار
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ سے ا غوا کے دو مختلف مقدمات میں ضمانت منسوح ہونے پر ملزم فرار ہو گئے۔ شیخوپورہ کے رہائشی رکن الدین نے لڑکی کے اغوا کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی جو منظور نہ ہوسکی جس پر ملزم عدالت سے فرارہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے جب انہوں نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزم کے وکلاءنے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور ملزم کو فرار ہونے کا موقع مل گیا۔