• news

مسلم حکمران شام میں مزارات پر حملوں کا نوٹس لیں: فضل الرحمٰن

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے شام میں حضرت زینب ؓکے بعد حضرت خالد بن ولید ؓکے مزار کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ان واقعات نے مسلمانوں کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ حالیہ واقعات ایک بڑی سازش کا حصہ معلوم ہوتے ہیں۔ مسلم حکمرانوں کو ان واقعات کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹس لینا چاہئے۔ شام میں اقتدار کی جنگ کو فر قہ واریت پر مبنی جنگ میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حضرت خالد بن ولید ؓ جیسے جلیل القدر صحابی کے اور حضرت زینبؓ جیسی محترم شخصیت کے مزارات پر حملے قابل نفرت ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا محمد امجد خان، مولانا محمد یوسف، الحاج شمس الرحمن شمسی، عبدالرزاق عابد لاکھو نے بھی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ ان واقعات سے مسلمان کانپ اٹھے ہیں۔ مسلمان ممالک ان حا لات میں اپنے فیصلے خود کریں اور اسلامی ممالک فسادات کا راستہ روکنے کے لئے اقدامات کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن