اردو زبان میں ذریعہ تعلیمقومی امنگوں کے عین مطابق ہے بھرپور تعاون کرینگے: پروفیسر محمد اعوان
لاہور (پ ر) چیئرمین نصاب کمیٹی انجمن اساتذہ پاکستان پروفیسر محمد ا حمد اعوان نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کو نصاب تعلیم انگریزی سے قومی زبان اردو میں ڈھالنے کے منصوبہ پر سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ کی طرف سے اپنے پورے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ یہ قومی امنگوں کے عین مطابق ہے۔