صدارتی الیکشن: مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے پاس 33 ووٹ کم
لاہور (مبشر حسن/ نیشن رپورٹ/ نوائے وقت رپورٹ) صدارتی الیکشن کیلئے ووٹوں کی کل تعداد 706 ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور اسکے اتحادیوں کے پاس 321 ووٹ ہیں جبکہ الیکشن جیتنے کیلئے 356 ووٹ درکار ہیں۔ اس طرح مسلم لیگ ن اور اسکے اتحادیوں کے پاس 33 ووٹ کم ہیں۔ مسلم لیگ ن کے اتحادیوں میں فنکشنل لیگ، نیشنل پیپلز پارٹی اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی شامل ہیں۔ اگر تمام دوسری پارٹیاں متحد ہو گئیں تو مسلم لیگ ن کیلئے معاملہ مشکل ہو سکتا ہے۔ اس اعتبار سے فنکشنل لیگ کے 34 ووٹ انتہائی فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پاس 120، تحریک انصاف کے پاس 65، متحدہ کے پاس 38.7، جے یو آئی (ف) کے پاس 34، اے این پی کے پاس 15، ق لیگ کے پاس 10 اور جماعت اسلامی کے پاس 8 ووٹ ہیں۔ آزاد اور چھوٹی پارٹیاں اس کے علاوہ ہیں۔