• news

اسحاق ڈار سے ملاقات، بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تعاون پر تیار ہیں: امریکی سفیر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ بھاشا دیامر ڈیم تعمیر میں تعاون پر تیار ہے۔ امریکہ بھاشا ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ کے لئے سرمایہ فراہم کرے گا۔امریکہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ پروگرام کی تفصیلات بتائیں۔ ملاقات میں دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدہ کے بارے بات چیت کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مجوزہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن