• news

کامیابی محنت اور دعاﺅں کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر بن کر قوم کی خدمت کرینگے: پوزیشن ہولڈر طلباء

لاہور (میاں علی افضل سے ) پنجاب کے تمام انٹرمیدیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بوڈزکے زیر اہتمام جماعت دہم کے ہونیوالے امتحانات میں پوزیشن ہولڈر چاروں طلبہ نے ڈاکٹر بن کر قوم کی خدمت کرنےکی خواہش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے۔ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنیوالی کائناٹ اکرم کے والدین ٹیچر ہیں دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے محمد روحیل طارق کے والد محمد طارق محمود وکیل تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی مریم فرمان رانا کے والد رانا فرمان علی بھی وکیل جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی خوش بخت کے والد طاہر الرحمان نیسپاک میں جنرل منیجر ہیں پوزیشن لینے والے تمام طلبہ دن میں 8سے 15گھنٹے تک پڑھتے رہے۔ پہلی پوزیشن لینے والی کائناٹ اکرم نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پوزیشن حاصل کرنے کےلئے دن میں 15گھنٹے تک تیاری کرتی رہی ہوں والدین اور اساتذہ نے بھرپور محنت کی اب ایف ایس سی پری میڈیکل میں ایڈمیشن لوں گی اور ڈاکٹر بن کر ملک کی خدمت کروں گی دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد روحیل طارق نے بتایا پوزیشن بزرگوں کی دعا کا نتیجہ ہے مزید محنت کروں گا اور ڈاکٹر بن کر قوم کا مسیحا بن جاﺅں گا تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی مریم فرمان راناکے والد رانا فرمان علی اور خوش بخت کے والد طاہر الرحمان نے کہا کہ ان کی بیٹیوں کی کامیابی میں اللہ تعالی کی مہربانی شامل ہیں انھوں نے بتایا کہ دونوں پوزیشن ہولڈر طالبات مستقبل میں ایف ایس ای کریں گی اور ڈاکٹر بن کر ملک قوم کی خدمت کریں گی۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ننکانہ صاحب پاک گیریژن سکول سسٹم کی طالبہ کی کائنات اکرم نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے گاﺅں سے 20کلو میٹر دور ننکانہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے چھٹی کلاس میں داخلہ لیا تھا۔ کائنات اکرم نے ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ساہیوال اور گوجرانوالہ سے نامہ نگار اور نمائندہ نوائے وقت کے مطابق میٹرک کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے اپنے تاثرات میں کہا ہے کہ وہ مستقبل میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ ساہیوال بورڈ میں ٹاپ کرنے والی عائشہ احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پری میڈیکل میں داخلہ لیں گی اور ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔ گوجرانوالہ بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں بورڈ بھر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کومل عارف نے بتایا کہ وہ مستقبل میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن