انکم ٹیکس پشاور کے کلرک نے صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے
پشاور(آئی این پی ) انکم ٹیکس پشاور کے کلرک نے صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی پشاور ہائیکورٹ میں جمع کروا دئیے۔ دو مرتبہ صدارتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے باوجود انکم ٹیکس پشاور کے کلرک منیرخان شیرازی نے بدھ کوصدارتی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی پشاو ر ہائیکورٹ میں جمع کروا دئیے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان جو کہ ریٹرننگ آفیسر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں، نے انکے کاغذات وصول کئے۔ میڈیا سے بات چیت میں منیر خان شیرازی نے کہاکہ دو مرتبہ انکے کاغذات مسترد کئے جا چکے ہیں لیکن وہ ہمت نہیں ہارے اوراب26 جولائی کو انہیں اسلام آباد دوبارہ بلایا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کو صدارتی انتخابات میں لانے کا سہرا پاکستان آرمی کے سر جاتا ہے جنہوں نے پرویز مشرف کو صدر بنوایا اب جس قانون کے تحت انہیں صدر بنایا گیا میں بھی اسی قانون کے تحت صدر بنوں گا۔