نثار منور حسن کی یاددہانی کے باوجود بھارت سے متعلق گفتگو کا ذکر بھول گئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کے دوران منور حسن کی جانب سے یاد کرانے کے باوجود ملاقات میں بھارت سے متعلق گفتگو کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ سے سر گوشی کرتے ہوئے بھارت سے متعلق ہونےوالی گفتگو میڈیا کو بتانے کیلئے کہا جس پر وفاقی وزیر نے سر ہلا کر بات کی تائید کی تاہم انہوں نے پوری پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کی قیادت سے بھارت سے متعلق ہونےوالی گفتگو کا تذکرہ نہیں کیا ۔