• news

شاہ عبداللہ پاکستان اور پاکستانی عوام کو بڑی اہمیت دیتے ہیں: امام کعبہ

مکہ المکرمہ (اے پی پی) مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز پاکستان اور پاکستانی عوام کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور یہ کہ ہر سال حرم شریف مکہ مکرمہ اور حرم شریف مدینہ منورہ سے ایک ایک امام یکے بعد دیگرے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ باتیں مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ عبدالرحمان السدیس نے گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے یہاں ملاقات کے دوران گفتگوکہیں۔ قبل ازیں مسجد الحرام کے امام کے دفتر آمد پر شیخ عبدالرحمان السدیس نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم‘ ڈائریکٹر جنرل حج سید احمد ابو عاکف اور پاکستانی سفارتخانے کے دیگر اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے مسجد الحرام کے امام شیخ عبدالرحمان السدیس کو وزیراعظم پاکستان کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن