لاپتہ 5 ہسپانوی کوہ پیماﺅں میں سے ایک بیس کیمپ پہنچ گیا، 3 تاحال لاپتہ
سکردو (آئی این پی) 8 ہزار میٹر بلند گاشا بروم ون کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے پانچ ہسپانوی کوہ پیماو¿ں میں سے ایک بیس کیمپ پہنچ گیا۔ تین روز قبل کامیاب مہم جوئی کے بعد واپس اترتے ہوئے سپین کے پانچ کوہ پیماو¿ں کا بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جن میں سے ایک کوہ پیما ڈیوڈ واپس بیس کیمپ پہنچ گیا ہے جبکہ ایک اور کوہ پیما ایلفریڈو کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ شدید زخمی حالت میں کیمپ تھری میں ہے جہاں فراسٹ بائیٹ سے اس کے ہاتھ پاﺅں جھلس گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تین کوہ پیما ابھی تک لاپتہ ہیں۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن نہیں ہوسکا۔